961. حضرت عبیداللہ بن عدی انصاری (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت عبیداللہ بن عدی انصاری (رض) کی حدیثیں

حضرت عبیداللہ بن عدی ایک انصاری صحابی (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سرگوشی میں نبی کریم ﷺ سے ایک منافق آدمی کو قتل کرنے کی اجازت مانگی نبی کریم ﷺ نے اونچی آواز سے پوچھا کیا وہ لا الہ الا اللہ کی گواہی نہیں دیتا ؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! ﷺ لیکن وہ دل سے گواہی نہیں دیتا نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا وہ اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! ﷺ لیکن وہ دل سے گواہی نہیں دیتا نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا وہ نماز نہیں پڑھتا ؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! ﷺ لیکن وہ دل سے نماز نہیں پڑھتا نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ نے مجھے ان لوگوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔