962. عمربن ثابت انصاری کی ایک صحابی (رض) سے روایت

【1】

عمربن ثابت انصاری کی ایک صحابی (رض) سے روایت

ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ لوگوں کو فتنہ دجال سے باخبر کر رہے تھے تو اسی دوران فرمایا کہ اس بات کا یقین رکھو کہ تم میں سے کوئی شخص مرنے سے پہلے اپنے رب کو نہیں دیکھ سکتا اور اس کی آنکھوں کے درمیان " کافر " لکھا ہوگا ہر وہ شخص جو اس کے کاموں کو ناپسند کرتا ہو اسے پڑھ لے گا۔