964. حضرت حارثہ بن نعمان (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت حارثہ بن نعمان (رض) کی حدیثیں

حضرت حارثہ بن نعمان (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس سے گذرا نبی کریم ﷺ کے ساتھ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) بھی تھے جو اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے میں نے انہیں سلام کیا اور آگے بڑھ گیا جب میں واپس آیا تو نبی کریم ﷺ واپس جا رہے تھے نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا تم نے اس آدمی کو دیکھا تھا جو میرے ساتھ تھا ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وہ جبرائیل (علیہ السلام) تھے اور انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا تھا۔

【2】

حضرت حارثہ بن نعمان (رض) کی حدیثیں

حضرت حارثہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے ایک آدمی جانور حاصل کرتا ہے اور کچھ عرصے تک جماعت کے ساتھ نماز میں شریک ہوتا رہتا ہے پھر اس کے جانور بڑھنے کی وجہ سے اسے مشکلات پیش آتی ہیں اور وہ سوچتا ہے کہ مجھے اپنے جانوروں کے لئے کوئی ایسی جگہ تلاش کرنی چاہئے جو اس سے زیادہ گھاس والی ہو چناچہ وہ وہاں سے منتقل ہوجاتا ہے اور صرف جمعہ میں شریک ہونے لگتا ہے کچھ عرصے بعد پھر مشکل پیش آتی ہے اور وہ سابقہ سوچ کے مطابق وہاں سے بھی منتقل ہوجاتا ہے اور جماعت میں حاضر ہوتا ہے اور نہ جمعہ میں یوں اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے۔