966. بنوغفار کے ایک صحابی (رض) کی حدیث

【1】

بنوغفار کے ایک صحابی (رض) کی حدیث

ابراہیم بن سعد اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مسجد میں حمید بن عبدالرحمن کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا کہ بنو غفار کے ایک خوبصورت بزرگ گذرے ان کے کان کچھ اونچا سنتے تھے حمید نے ایک آدمی کو ان کے پاس بھیج کر انہیں بلایا جب وہ آئے تو حمید نے مجھ سے کہا کہ بھتیجے ! ذرا تھوڑی سی جگہ دے دو کیونکہ یہ نبی کریم ﷺ کے صحابی ہیں چناچہ وہ آکر میرے اور حمید کے درمیان بیٹھ گئے حمید نے ان سے عرض کیا کہ وہ حدیث سنائیے جو آپ نے نبی کریم ﷺ کے حوالے سے مجھ سے بیان کی تھی انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کو پیدا فرماتا ہے بہترین طریقے سے بولتا ہے اور بہترین طریقے سے تبسم فرماتا ہے۔

【2】

بنوغفار کے ایک صحابی (رض) کی حدیث

ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے " غلوطات " سے منع فرمایا ہے امام اوزاعی (رح) اس کا معنی وہ مسائل بتاتے ہیں جن میں سختی اور مشکل ہو۔

【3】

بنوغفار کے ایک صحابی (رض) کی حدیث

حضرت معاویہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے " غلوطات " سے منع فرمایا ہے۔