10. حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موزہ کے بیان میں

【1】

حضورِ اقدس ﷺ کے موزہ کے بیان میں

بریدہ (رض) کہتے ہیں، کہ نجاشی نے حضور ﷺ کے پاس سیاہ رنگ کے دو سادے موزے ہدیةً بھیجے تھے۔ حضور اقدس ﷺ نے ان کو پہنا اور وضو کے بعد ان پر مسح بھی فرمایا۔

【2】

حضورِ اقدس ﷺ کے موزہ کے بیان میں

مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں، کہ دحیہ کلبی نے دو موزے حضور ﷺ کی نذر کئے تھے ایک دوسری روایت میں موزوں کے ساتھ جبہ کے پیش کرنے کا ذکر بھی ہے حضور اقدس ﷺ نے ان کو پہنا یہاں تک کہ وہ پھٹ گئے۔ حضور اقدس ﷺ نے یہ بھی تحقیق نہیں فرمائی کہ وہ مذبوح جانور کی کھال کے تھے یا غیر مذبوح۔