17. حضورِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمامہ کا ذکر

【1】

حضورِ ﷺ کے عمامہ کا ذکر

حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ فتح مکہ میں جب شہر میں داخل ہوئے تو حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا

【2】

حضورِ ﷺ کے عمامہ کا ذکر

عمرو بن حریث (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ دیکھا۔

【3】

حضورِ ﷺ کے عمامہ کا ذکر

عمرو بن حریث (رض) ہی سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ خطبہ ارشاد فرمایا اور حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا۔

【4】

حضورِ ﷺ کے عمامہ کا ذکر

حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ جب عمامہ باندھتے تو اس کے شملہ کو اپنے دونوں مونڈھوں کے درمیان یعنی پچھلی جانب ڈال لیتے تھے نافع یہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) کو ایسے ہی کرتے دیکھا عبیداللہ جو نافع کے شاگرد ہیں وہ کہتے ہیں، کہ میں نے اپنے زمانہ میں حضرت ابوبکر (رض) کے پوتے قاسم بن محمد کو اور حضرت عمر (رض) کے پوتے سالم بن عبداللہ کو ایسے ہی کرتے دیکھا۔

【5】

حضورِ ﷺ کے عمامہ کا ذکر

حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ خطبہ دیا اور آپ ﷺ کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا۔ یعنی چکنی پٹی تھی۔