41. حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نوافل گھر میں پڑھنے کا ذکر

【1】

حضور اقدس ﷺ کے نوافل گھر میں پڑھنے کا ذکر

عبداللہ بن سعد (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ سے دریافت کیا کہ نوافل مسجد میں پڑھنا افضل ہے یا گھر میں ؟ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم دیکھتے ہو کہ میرا گھر مسجد سے کتنا قریب ہے۔ (جس کی وجہ سے مسجد میں آنے میں کسی قسم کی دقت یا رکاوٹ نہیں ہوتی۔ (لیکن اس کے باوجود) فرائض کے علاوہ مجھے اپنے گھر میں نماز پڑھنا مسجد سے زیادہ پسند ہے۔